لاہور( این این آئی)وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ کہا کہ آبنائے ہرمز سے نکلنے والے 20جہاز پاکستان کے نہیں تھے، صرف 2 جہاز پاکستان پہنچے، پاکستانی پرچم کی وجہ سے انہیں گزرنے کی اجازت ملی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا مشکل فیصلہ تھا، خطے کی صورتحال کی وجہ سے ہم مجبور تھے، اسمارٹ لاک ڈائون کے حوالے سے چیزیں ہو سکتی ہیں ، مارکیٹس کو 8 بجے بند کرنے کے حوالے سے اقدامات ہیں۔ ایک انٹرویو میں وزیر مملکت نے کہا کہ تیل کے 2 جہاز پرانی قیمت پرآئے تھے، ہماری کوشش تھی کہ عوام پر بوجھ نہ ڈالاجائے، آئی ایم ایف سے ٹارگٹڈ سبسڈی کی بات ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کل نہیں آج یہ جنگ رکے، ہماری کوشش ہے معاملات خوش اسلوبی سے طے ہوں۔