کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی جانب سے میڈیا سیل بلاول ہائوس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر میڈیا سیل، بلاول ہائوس میں ہونے والی قرآن خوانی میں شرکت کی۔ان کے ہمراہ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی قائد عوام کے 47ویں یوم شہادت پر ہونے والی قرآن خوانی میں موجودتھیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی جانب سے میڈیا سیل، بلاول ہائوس میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر ہونے والی قرآن خوانی میں خواتین کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ قرآن خوانیکے بعد دعا کی تقریب میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔