• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے سزا معطلی کی اپیل پر مشاورت کیلئے وکیل تک رسائی مانگ لی

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین ،عمران خان نے القادر ٹرسٹ ریفرنس میں سزاء معطلی کے حوالہ سے زیر التواء اپیل میں قانونی مشاورت کے لیے وکیل تک رسائی مانگ لی جبکہ توشہ خانہ ون کیس میں دائر اپیلیں جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے کیلئے بھی اسلام آبا دہائیکورٹ میں نئی متفر ق درخواستیں دائر کی گئیں ۔ گزشتہ روز بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دائر درخواست میں چیئرمین نیب، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بناتے ہوئے عدالت سے القادر ٹرسٹ کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر قانو نی مشاورت کے لیے وکلا ء سے فوری اور بلا تعطل ملاقات کی اجازت دینے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ گزشتہ سوا تین ماہ سے ان کے وکلا ء کو ملاقات کے لئے رسائی نہیں دی گئی، جو کہ جیل رولز اور آئین کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہے۔
اہم خبریں سے مزید