کراچی(این این آئی)ملکی قرضوں میں 3 سال کے دوران 3ہزار 200ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا،دسمبر 2025تک قرضوں کا مجموعی حجم 81 ہزار 400 ارب روپے تک پہنچ گیا۔دستاویزات کے مطابق گزشتہ مالی سال قرضوں پر 8 ہزار 887 ارب روپے صرف سود ادا کیا گیا،حکومت کے بیرونی قرضوں کی نسبت اندرونی قرضوں پر زیادہ انحصار رہا،رواں مالی سال قرضوں پرسودکی ادائیگی کا تخمینہ 8 ہزار 207 ارب روپے ہے،جولائی تادسمبرقرضوں پر 3ہزار 563 ارب روپے سود اداکیاگیا دستاویز کے مطابق جون 2025 تک ملک پر واجب الادا سود ادائیگیاں 8900 ارب روپے تھیں تاہم دسمبر تک یہ ادائیگیاں 3600 ارب روپے رہ گئیں جبکہ رواں سال کی بقیہ 2900 ارب روپے کی سود ادائیگیاں پاکستان کو جون تک کرنی ہیں۔ خیال رہے کہ رواں مالی سال قرضوں پر سود کی ادائیگی کیلئے 8207 ارب مختص کیے گئے تھے جبکہ رواں سال قرضوں پر سود ادائیگی کیلئے مختص رقم بجٹ کا 46 اعشاریہ 7 فیصد ہے۔