اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر5 اپریل 2026پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ایسٹر کے پرمسرت موقع میں پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے دنیا بھر بالخصوص پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ تمام اہل و طن کو اس تہوار کی روایتی خوشیاں مبارک ہوں۔ہم دعاگو ہیں کہ خوشیوں کا یہ دن مسیحی برادری، ہمارے ملک اور دنیا بھر کے لیے امن و استحکام اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے۔وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کے موجودہ کشیدہ حالات میں تمام مذاہب کی امن کی تعلیم و ترغیب اور بھی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ ایسٹر کسی بھی مذہبی تہوار کی طرح پوری انسانیت کے لئے محبت اور امید نو کا پیغام ہے۔