• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹیمس II ، ناسا نے چاند مشن سے زمین کی پہلی تصاویر جاری کردیں

کراچی (نیوز ڈیسک)آرٹیمس II ناسا نے چاند مشن سے زمین کی پہلی تصاویر جاری کر دیں، چار خلا باز چاند کے گرد سفر کر رہے ہیں،مشن کمانڈر نےکیپسول کھڑکی سے زمین کی دلکش تصاویر کھینچیں۔ اس مشن نے انسانوں کیلئے پچاس سال میں سب سے دور گہرے خلا میں سفر کرنے کا موقع فراہم کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ناسا نے آرٹیمس II مشن کے دوران اوریون خلائی جہاز سے لی گئی زمین کی پہلی تصاویر جاری کر دیں۔ مشن کے کمانڈر رید وزمین نے کیپسول کی کھڑکی سے زمین کی تصاویر کھینچیں، جس میں سیارہ بادلوں کی تہوں میں لپٹا نظر آ رہا ہے۔ مشن کے چار خلا بازتین امریکی اور ایک کینیڈین چاند کے گرد فلائی بائی کریں گے اور بغیر لینڈ کیےزمین کی طرف واپس لوٹیں گے ۔
اہم خبریں سے مزید