• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول کی قیمت میں کمی سے شہری غیر مطمئن، بائیک رائیڈرز تاحال رعایت کے منتظر

کراچی(این این آئی)پیٹرول کی قیمت میں گزشتہ شب 80 روپے کی کمی سے شہری غیر مطمئن ہیں جبکہ حکومتی اعلان کے باوجود بائیک رائیڈرز تاحال رعایت ملنے کے منتظر ہیں۔ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہ ہونےسے مہنگائی کا طوفان آگیا ہے ،ٹرانسپورٹرز نے کرایے بڑھا دیئے ہیں اور شہری پریشان ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کو شہریوں مسترد کر دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں اب بھی عوام اور تنخواہ داروں کی دسترس سے باہر ہیں۔شہریوں کے مطابق مہنگا پیٹرول ہونے کے نتائج تمام شعبہ زندگی پر پڑتے ہیں، جس کی وجہ سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آ چکا ہے، جس میں عام آدمی کا گزارہ کرنا ناممکن ہو چکا ہے۔دریں اثنا حکومتی اعلان کے باوجود موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر کی رعایت سے متعلق ایس او پیز تاحال عملی شکل میں سامنے نہیں آ سکیں، جس سے بائیک رائیڈرز میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید