• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شپنگ ایجنٹس کی ان ٹرانزٹ شپمنٹس پر جنگی سرچارجز عائد نہ کرنے کی یقین دہانی

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) شپنگ ایجنٹس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان ٹرانزٹ شپمنٹس یا دیگر روٹس پر بھیجنے والی کھیپ پر کسی قسم کے جنگی سرچارجز عائد نہیں کیے جا رہے،پاکستان شپ ایجنٹس ایسوسی ایشن اور آل پاکستان شپنگ ایسوسی ایشن سمیت اہم صنعتی تنظیمیں ہدایات جاری کریں گی ، تاجر برادری کے دیگر اراکین کو بندرگاہوں پر پھنسے برآمدی کنٹینرز پر ریٹینشن فیس وصول نہ کرنے کی تلقین کی جائے گی۔ ان خیالا ت کا اظہار وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے پیشگی اقدامات پہلے ہی نافذ کیے جا چکے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید