کراچی(این این آئی)کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں پیر کو بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کےمطابق تیزہوائوں، آسمانی بجلی اور ژالہ باری کے نتیجے میں کمزور املاک کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے،محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ ایک اور مغربی لہرآج بلوچستان میں داخل ہوگی، جس کے باعث 6اپریل (پیر) کو کراچی سمیت دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش ہوسکتی ہے، شہرکے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی یا درمیانی درجے کی بارش ہوسکتی ہے۔