• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی شناختی کارڈ بنانے پر دو افغان شہری اور نادرا افسر گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر )غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ بنانے پر دو افغان شہریوں اور نادرا افسر کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے میٹروول سائٹ ایریا چھاپہ مار کر دو افغان شہریوں حبیب اللہ اور نعمت اللہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے غیر قانونی پاکستانی شناختی دستاویزات برآمد ہوئیں۔ ابتدائی تفتیش میں نادرا افسر کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا۔ نادرا اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ فرقان احمد خان درانی نے شناختی کارڈ کی منظوری دی۔ ایف آئی اے نے نرسری کے علاقے میں چھاپہ مار کر ملزم نادرا افسر فرقان احمد خان درانی کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 122/2026 درج کر لیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید