تہران (جنگ نیوز)ایران نے مزید 2 اسرائیلی ایجنٹوں کو پھانسی دیدی، ایران نے ہفتے کے روز دو افراد کو سزائے موت دے دی جنہیں ایک کالعدم اپوزیشن گروپ کی رکنیت اور اسلامی جمہوریہ کیخلاف تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا مجرم قرار دیا گیا تھا، اس ہفتے کے آغاز میں بھی اسی گروپ کے چار دیگر مجرموں کو پھانسی دی جا چکی ہے عدلیہ کی ویب سائٹ میزان آن لائن کے مطابق "ابوالحسن منتظر اور وحید بنیعامریان کو مقدمہ مکمل ہونے اور سپریم کورٹ سے سزاؤں کی توثیق کے بعد پھانسی دے دی گئی۔"ان افراد کو متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہو کر "بغاوت کی کوشش" کرنے، MEK کی رکنیت اختیار کرنے، اور اسلامی جمہوریہ کا تختہ الٹنے کے لیے تخریب کاری کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔