• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور سمیت کئی شہروں میں تیسرے روز بارش، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق

لاہور (نیوزرپورٹر،نمائندگان جنگ و نامہ نگاران)لاہور سمیت ملک بھر میں بارشیں اور بالائی علاقوں میں برف باری سے موسم میں خنکی لوٹ آئی جبکہ پاکستان کے مختلف حصوں میں گزشتہ کئی روز سے جاری بارشوں میں کم از کم 43 افراد جاں بحق گئے ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ہفتے کے روز بھی لاہور کے مختلف علاقوں میں مسلسل تیسرے روز بادل برستے رہے جس سے صوبائی دارالحکومت کا موسم خوشگوار ہوگیا تاہم بارش کے باعث بعض علاقوں میں بجلی کے فیڈرز ٹرپ کرگئے جس سے بجلی کا ترسیلی نظام کئی گھنٹے متاثر رہا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دیگر شہروں ، میانوالی، گوجرانوالہ،وزیر آباد،حافظ آباد، گجرات، ملکوال ،سرگودھا،اوکاڑہ ،ساہیوال،کمرمشانی ،منچن آباد میں بھی بارش ہوئی۔کمرمشانی کلورشریف کے گاؤں وانڈھا سنڈیال والا میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون جان بحق ہوگئی ۔ منچن آباد اور گردونواح میں تیز رفتار آندھی اور طوفانی بارش کے باعث متعدد درخت گر گئے ۔
اہم خبریں سے مزید