• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی پیٹرول پمپس مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے منی پیٹرول پمپس مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا48 منی پیٹرول پمپس سیل کر دیے جبکہ 21 افراد گرفتارکرلیے گئے ٹیموں نے متعدد افراد کو سخت وارننگ بھی جاری کی یہ کارروائیاں سب ڈویژن سریاب میں اسسٹنٹ کمشنر مصور احمد اچکزئی، سب ڈویژن سٹی میں اسسٹنٹ کمشنر محمد امیر حمزہ بلوچ، سب ڈویژن کچلاک میں اسسٹنٹ کمشنر احسام الدین کاکڑ اور سب ڈویژن صدر میں اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف ہاشمی کی نگرانی میں عمل میں لائی گئیں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کے استحصال میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی ۔
کوئٹہ سے مزید