• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ بیٹےکی ممکنہ غیر قانونی سرگرمیوں سے لاتعلقی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ کے علاقے غوث آباد کے رہائشی قاہر خان لہڑی نے کہا ہے کہ میرا بیٹا جنگان خان نےپریس کانفرنس میں کہا ہےکہ میں پی ٹی سی ایل کا ریٹائرڈ ملازم ہوں میرا بیٹا جنگان خان 11 اکتوبر 2025ء کو چار ماہ کیلئے خاران اجتماع میں شرکت کیلئے جانے کا کہہ کر گیا اور بتایا کہ وہ اجتماع سے چلے پر جائے گااس دوران اس کا موبائل فون بھی بند رہاچالیس دن گزرنے کے باوجود اس سے رابطہ نہ ہونے پر شدید تشویش لاحق ہوئی جس پر میں نے صدیقہ تبلیغی مرکز کی انتظامیہ سے رابطہ کیا وہاں سے معلوم ہوا کہ تشکیل شدہ جماعتوں میں اس نام کا کوئی بندہ شامل نہیں جس پر فوری طور پر تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں اطلاعی رپورٹ درج کرائی اور اپنے طور پر ہر ممکن کوشش کی لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا اس تمام عرصہ میں میرے بیٹے کا مجھ سمیت خاندان کے کسی فرد سے تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوامیرا بیٹا اگر کسی مسلح تنظیم میں شامل ہوا ہے تو میں اپنے تمام افراد کے ساتھ اپنے بیٹے سے لاتعلقی کا اظہار کرتا ہوںصوبے کا پرامن شہری ہوں اور انہی اصولوں پر کاربند رہوں گا۔
کوئٹہ سے مزید