کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری اور صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی اور میر فاروق بزنجو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کے انتقال کو صوبے کے لیے بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم بلوچستان کے عوام کے درد کو سمجھنے والے رہنما اور ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیتے رہے دریں اثناء نواب ثناء اللہ زہری اور نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر سردار محمد اسلم بزنجو ، سابق سینیٹر میر طاہر بزنجو اور میر ظاہر بزنجو سے ان کے بھائی میر فاروق بزنجو کے انتقال پر بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔