• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرغون آباد پولیس کی کارروائیاں، چھ ملزمان گرفتار

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)زرغون آباد پولیس نے نواں کلی میں کارروائیاں کرتے ہوئے موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کے تین کارندوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 2 موٹر سائیکلیں اور، اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عمران شوکت کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ آصف خان کی نگرانی میں ایس ایچ او زرغون آباد بابر بلوچ نے خفیہ اطلاع پر دیگر عملے کے ہمراہ نواں کلی اور ملحقہ علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے موٹر سائیکل چھیننے والے گروہ کے تین کارندوںعطاء الرحمن، عزیر احمد، حفیظ اللہ کو گرفتار کرکے 2 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور اسلحہ قبضے میں لے لیا جبکہ جبکہ ایک اور کارروئی دو ملزمان اصل دین اور محمد ولی اسلحہ برامد ہونے جبکہ ایک اور کارروائی اشتہاری نصیب اللہ کو گرفتار کرلیا۔
کوئٹہ سے مزید