کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمٰن خان ملاخیل نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہیںانہوں نے کہا کہ صوبے کو درپیش ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک جامع اور موثر حکمت عملی پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے حکومت نے صنعتی آلودگی پر قابو پانے، شجرکاری مہمات کو فروغ دینے اور شہری علاقوں میں ماحولیاتی بہتری کے لیے جدید اقدامات کا آغاز کر دیا ہےاس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ماحولیاتی قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائےصوبائی مشیر نسیم الرحمٰن خان ملاخیل نے کہا کہ عوامی شمولیت کے بغیر ماحولیاتی اہداف کا حصول ممکن نہیںلہٰذا شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہمات کو وسعت دی جا رہی ہے۔