کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف تربت کے ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعلامیہ کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی خصوصی ہدایت پر یونیورسٹی آف تربت میں مختصر پیشہ ورانہ آئی ٹی سرٹیفکیٹ کورسز کا آغاز ماہر انسٹرکٹرز کی زیر نگرانی 13 اپریل 2026 سے کیا جا رہا ہے ۔ ترجمان تربت یونیورسٹی کے مطابق یہ کورسز یونیورسٹی کے سٹی کیمپس ، شعبہ لاء میں منعقد ہوں گے ۔ کورسز میں شرکت کے لئے درخواست جمع کرنے والے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فیس چالان یونیورسٹی آف تربت کے مین کیمپس میں ایڈمیشن سیل کے فنانس سیکشن یا یونیورسٹی کے سٹی کیمپس شعبہ لاء سے حاصل کرکے بینک کی یونیورسٹی برانچ یا مین برانچ تربت میں جمع کرائیں ۔ فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے ۔