• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے کی پولیس حراست میں ہلاکت کا نوٹس لیا جائے، والد

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ کے رہائشی محمد انور قلندرانی نے صوبائی حکومت اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹے اسرار قلندرانی کی پولیس حراست میں مبینہ تشدد سےہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کارروائی کی جائے یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں غلام قادر چھٹہ ، ندیم مراد قلندرانی ، منظور نقشبندی اور دیگر ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے اسرار قلندرانی کو 27 مارچ کی دوپہر قمبرانی لنک روڈ سے ایگل اسکواڈ کے اہلکار تفتیش کی غرض سے کیچی بیگ تھانہ لے گئے بعد کیچی بیگ سریاب ، نیو سریاب اور بروری تھانے میں بیٹے کی حراست کے بارے میں معلومات لی تو کوئی معلومات نہیں دی گئی بعد ازاں معلوم ہوا کہ میرا بیٹا کیچی بیگ تھانے میں ہے اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے حالانکہ کسی بھی شہری کو گرفتاری کے چوبیس گھنٹے کے اندر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرنا ہوتا ہے لیکن ایسا نہیں کیا گیا بلکہ ایک اعلیٰ پولیس افسر نے فون پر اطلاع دی کہ میرے بیٹے نے لاک اپ میں خودکشی کی ہے جبکہ میرے بیٹے کو مبینہ طور پر تشدد کرکے ہلاک کیا گیا پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی تشدد کے نشانات واضح ہیں انہوں نے کہا کہ سریاب میں پولیس اور ایگل اسکواڈ کی کارروائیوں کا نوٹس لیا جائے اور متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی اہلکارون کے خلاف مقدمہ درج کرکے سزا دی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔
کوئٹہ سے مزید