کوئٹہ ( پ ر) سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان عبدالقدیر اعوان نےجمعۃالمبار ک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہئے کہاہےکہ صحابہ کرام ؓ وہ خوش بخت ہستیاں ہیں جنہیں محمد رسول اللہ ﷺ کی رفاقت نصیب ہوئی آج بھی وہی اسلامی تعلیمات ہیں قرآن کریم ہماری راہنمائی کے لیے موجود ہے سب کچھ محفوظ ہے اور قیامت تک رہے گا لیکن ایمان کا وہ درجہ جو صحابہ کرام ؓ کو نصیب تھا وہ آج کیوں نہیں ہے اس لیے کہ ان ہستیوں کو نبی کریم ﷺ کا ساتھ نصیب تھا پھر صحابہ ؓ میں اہل بد ر کا اپنا مقام ہے عشرہ مبشرہ کا اپنا ہے اقرار کے ساتھ پھر اس پر قائم رہنا یعنی خود کو دین پر قائم رکھنا یہ صبر ہے ہر ایک کو صبر اور تقویٰ کی ضرورت ہے عبدالقدیر اعوانکہاکہ آج ہم غلط فیصلے کر کے سمجھتے ہیں کہ انسانیت کی فلاح کر رہے ہیں اپنی عقل و دانش اور ذاتی پسند سے قانون بناتے ہیں کچھ عرصے بعد خود ہی ان قوانین کا رد کر رہے ہوتے ہیں آنے والی اسمبلی اُن قوانین میں ترمیم کر رہی ہوتی ہے کہ یہ قوانین اب قابل عمل نہیں رہے ہم طرح طرح کے تجربات کر رہے ہوتے ہیں یہی اس بات کا ثبوت ہے کہ انسانی عقل کلی طور پر کسی چیز کا احاطہ نہیں کر سکتی اس کے مقابل اسلامی اصول اور قوانین جہاں بھی نافذ ہوئے وہاں اعتدال رہا اور کوئی بھی ان قوانین کو رد نہیں کر سکا۔