کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) غیر معیاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کیخلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، عوام کو محفوظ و صحت بخش خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئےپرعزم تفصیلات کے مطابق عبدالخالق روڈ اور نواں کلی کے مضافات میں موجود مختلف مراکز کا معائنہ کیا گیادوران معائنہ شہر میں قائم اشیاء خوردونوش کے مراکز کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹسز جاری کیا گیامراکز مالکان کو ایس او پیز سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی، اشیاء خوردونوش کے کاروبار کیلئے فوڈ بزنس لائسنس کے حصول جلد از جلد ممکن بنانے کی ہدایت کی گئی، اس ضمن میں دکانداروں کی آسانی کیلئے انہیں لائسنس فارم دیئے گئے۔