• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کےبعض علاقوں سمیت متعدد اضلاع میں گیس سپلائی معطل

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)گیس پائپ لائن دھماکے کے بعد سے کوئٹہ بعض علاقوں سمیت متعدد اضلاع اور علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہے نواں کلی ،ہزارہ ٹاؤن، ہزارگنجی، خروٹ آباد، پشتون باغ، خیزی اور نوحصارکے علاوہمستونگ، قلات، پشین، کچلاک اور زیارت میں بھی گیس کی فراہمی معطل ہےجس کی وجہ سے شہریوں کو شدیدمشکلات کاسامناہےشہریوں کاکہنا ہے کہ گیس کی بندش نے صارفین کو متاثرکیا ہےکھانا پکانا مشکل ہوچکا ہے گیس کی عدم دستیابی کے باعث شہری مہنگے داموں سلنڈر خریدنے پر مجبور ہیںجس سے ان پر اضافی مالی بوجھ پڑ رہا ہےشہریوں نے حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔
کوئٹہ سے مزید