• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت فاؤنڈیشن انسانیت کی خدمت کے لئے کوشاں ہے،مولانامحمد ایوب

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان و امیر ضلع جعفرآباد پروفیسر مولانا محمد ایوب منصور نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی و الخدمت فاؤنڈیشن انسانیت کی خدمت کے لئے کوشاں ہیں ہمارا مقصد انسانیت کی بلاتفریق دیانت سے خدمت ہے ، الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان انسانیت کی خدمت میں ہر سطح پر متحرک ہے ۔ یہ بات انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ تقریب میں فوکل پرسن ابرار بادینی ، صدر الخدمت جعفرآباد عرفان ابڑو ، ارشاد بادینی سمیت دیگر نے شرکت کی مولانا محمد ایوب منصور نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نہ صرف قدرتی آفات کے دوران امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش رہتی ہے بلکہ مستقل بنیادوں پر بھی مستحق اور ضرورت مند افراد کی مدد کرتی ہے انہوں نے کہا کہ معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں ، ان کی فلاح و بہبود اور ان کی مشکلات میں کمی لانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے تقریب میں مستحق معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں ۔
کوئٹہ سے مزید