کراچی (افضل ندیم ڈوگر) ایران امریکہ اسرائیل جنگ کو چھٹا ہفتہ شروع ہوچکا ہے ایسے میں پاکستان سے مشرق وسطی کا فلائٹ اپریشن مسلسل متاثر ہے۔ پاکستان سے مشرق وسطی کیلئے اتوار کو بھی 39 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ کراچی ،جدہ ،نجف، ابوظہبی ،بحرین شارجہ، دبئی کی 14، لاہور، تہران، دبئی، ریاض، جدہ ،ابوظہبی کی 8، اسلام آباد ،مسقط، العین، ابوظہبی ،دمام، فجیرہ کی 7 پشاور، دوحہ، ابوظہبی، دبئی کی 8 اور ملتان سے دوحہ کی غیرملکی ایئر کی 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ کراچی سے ملتان ،لاہور، اسلام اباد کی 5 اسلام اباد ،گلگت کی چاروں پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔