• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ میں 2 ملزمان ہلاک

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ میں2ملزمان ہلاک جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار اور شہری زخمی ہوگئے، جبکہ ہلاک ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلال کالونی تھانہ کی حدود نیو کراچی سیکٹر 5Jپیکا موڑ کے قریب مبینہ طور پر موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان شہری سے لوٹ مار کررہے تھے ،اطلاع پر پولیس پارٹی نے موقع پرپہنچ کر ملزمان کو مقابلہ کے بعد ہلاک کردیا،ایس ایچ او تھانہ بلال کالونی امحمد انور نے بتایا ہے کہ مسلح ملزمان شہری سے لوٹ مار میں مصروف تھے اطلاع پر قریب موجود پولیس پارٹی نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کیجس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں دونوں ملزمان موقع پرپہنچ ہلاک ہوگئے جن کی فوری طور پر شناخت ممکن نہیں ہوسکی ہے۔
اہم خبریں سے مزید