• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی پروازیں دبئی کی فضا چھوڑ کر طویل روٹ اختیار کررہی ہیں

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ایران کے مشرق وسطی میں امریکی تنصیبات پر حملوں کی وجہ سے پاکستان کی پروازوں نے متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود کا استعمال ترک کردیا ہے جس کی وجہ سے طیاروں کو طویل فضائی راستے اختیار کرنے پڑ رہے ہیں۔ سعودی عرب کے دمام، جدہ، ریاض، مدینہ ایئرپورٹس سے پاکستان کی تمام پروازیں امارات کے مغرب اور جنوب میں سعودی عرب کے مشرق کی فضائی حدود کا طویل راستہ اختیار کررہی ہیں۔ سعودی عرب کے مشرق سے یہ پروازیں عمان میں داخل ہوکر مسقط سے گلف آف عمان کا روٹ لیتی ہیں۔ امارات کے تمام شہروں کی پروازیں عمان میں داخل ہوکر مسقط سے پرانے روٹ پر منزلوں تک پہنچ رہی ہیں۔ طویل ترین فضائی راستہ اختیار کرنے کی وجہ سے جدہ ریاض سے کراچی، لاہور، ملتان، سیالکوٹ فیصل آباد کی پروازوں کا دورانیہ 25منٹ، دمام اسلام اباد 1گھنٹہ 40منٹ، دمام ملتان، کراچی لاہور 1 گھنٹہ 30 منٹ، دبئی، شارجہ، ابوظہبی، العین، فجیرہ سے کراچی لاہور ملتان سیالکوٹ فیصل آباد کی پروازوں کو 15 منٹ اضافی وقت لگ رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید