کراچی (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے جہاز گزرنے کی وجہ سے تیل مفت ملے گا اور نہ ہی سستا۔آبنائے ہرمز سے جہاز گزرنے کی وجہ سے آج ملک میں تیل دستیاب ہے۔سینیٹ اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام کے رکن مولانا عطا الرحمان کے خطاب کے جواب میں وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ 28 فروری سے پہلے کروڈ آئل کی قیمت کچھ اور جبکہ آج کہیں زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک سے تعلقات کی وجہ سے جہاز نکالے گئے مگر آبنائے ہرمز سے جہاز نکلنے سے تیل مفت دے سکتے ہیں اور نہ ہی سستا، جہاز گزرنے کی وجہ سے آج ملک میں تیل دستیاب ہے۔