اسلام آباد (عاصم جاوید) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا نے پی ٹی آئی کی 26 نومبر احتجاج میں مبینہ ہلاکتوں اور زخمیوں کے معاملہ پر وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی و دیگر کیخلاف دائر پرائیویٹ کمپلینٹ کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔ دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان عدالت میں پیش ہوئے ۔