کراچی (بابر علی اعوان) کراچی کے نجی اسپتال میں خیرپور کے رہائشی دو ماہ کے بچے میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسپتال آغا خان یونیورسٹی اسپتالکے اطفال کے شعبہ متعدی امراض کی ڈاکٹر فاطمہ میر نے بتایا کہ بچہ ابتدائی طور پر کسی اور بیماری کے ساتھ اسپتال گیا تھا تاہم وہاں اس میں منکی پاکس منتقل ہوا جس پر اسے آغا خان یونیورسٹی اسپتال داخل کیا گیا جہاں اس میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی۔