پشاور ( لیڈی رپوٹر)پشاور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز نے ایران امریکہ کشیدگی کے خاتمے اور دونوں ممالک کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کرانے میں پاکستان کے کلیدی کردار کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے، صدر پشاور چیمبر شکیل احمد خان صراف، سینئر نائب صدر حاجی طلاء محمد، نائب صدر ملک زوہیب عارف، ترجمان تنظیم تاجران شہزاد احمد صدیقی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی بصیرت افروز قیادت اور کامیاب ʼʼشٹل ڈپلومیسیʼʼ کی بدولت نہ صرف خطے پر چھائے جنگ کے بادل چھٹ رہے ہیں بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بھی بلند ہوا ہے، چیمبر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ فیلڈ ماشل عاصم منیر کی جانب سےمعاشی بحالی کے اقدامات اور وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے نئے راستے کھلیں گے۔