• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر ہاؤس میں پی ای ایف یونیورسٹی کالج کے کانوکیشن کا انعقاد

پشاور(جنگ نیوز) پی۔ای۔ایف یونیورسٹی کالج کی جانب سے گورنر ہائوس میں کانوکیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس باوقار تقریب کے مہمان خصوصی گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی تھے۔ پی۔ای۔ایف کے مختلف ڈیپارٹمنٹ DPT,BBA,HND (UK)کے طلباء و طالبات کو ڈگری اور DPT ڈیپارٹمنٹ کے دو کامیاب طلباء محمد عبداللہ اور یریداللہ خورشید کو4.CGPAحاصل کرنے پر گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ گولڈ میڈل اور ڈگری ہولڈر کے والدین نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے اپنے خطاب میں سب کامیاب طالب علموں کو مبارک باد دی۔ اس باوقار تقریب کے علاوہ نشتر ہال میں بھی ایک رنگا رنگ پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں پی۔ای۔ایف کے F.A/F.Scکے علاوہ ہیلتھ سائنسز کے ڈیپارٹمنٹ اور BBA,HND(UK)کے طالب علموں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے طالب علموں کو مختلف ایوارڈ سے نوازا گیا۔ورائٹی پروگرام کے علاوہ حمزہ جمشید، اسفندیار مہمند اور فیصل سلمان مروت نے بھی اپنی آواز کا جادہ جگایا۔تقریب کے آخر میں Peshawar Barracks میں کالج کی جانب سے Hi-Teaکا بھی بندوبست کیا گیا تھا ۔ جس میں ڈگری ہولڈر طلباء و طالبات والدین اور اساتذہ نے شرکت کی۔ نہایت نظم وضبط کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔
پشاور سے مزید