کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹرجنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد ایوب ہزارہ نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی فری رجسٹریشن کا آغاز کرتے ہوئے عوام کی سہولت کے لیے اسپیشل ڈیسک قائم کردئیے گئے ہیں جو پورے ہفتے بشمول جمعہ ہفتہ اور اتوار کے روز بھی فرائض سرانجام دیں گے سمارٹ کارڈ اور نمبر پیلٹ کی فیس عوام کو ادا کرنا ہوگی چار ماہ کے دوران 60زائد ٹمبرڈ گاڑیاں قبضے میں لیکر پولیس سمیت دیگر محکموں کو الاٹ کی گئیہیں صوبے سے 90فی صد پوست کی کاشت کوتلف کیاگیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈی جی نے کہا کہ سمارٹ کارڈ کی فیس دوہزاردوسوپچاس روپے اور نمبر پلیٹ کی 1800روپے ہے جبکہ ان رجسٹرڈ گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں فری رجسٹریشن اسکیم میں شامل نہیں ہیں ڈی جی ایکسائز کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا لیکنصوبہ بلوچستان میں پٹرول کی قیمت میں اضافہ کا کوئی خاص اثر نہیں پڑا کیونکہ ایرانی پٹرول یہاں موجود ہے بلوچستان حکومت نے ایرانی پٹرول کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے مختلف محکموں کو ٹاسک دیا تاکہ عوام کو ایرانی پٹرول سستے داموں میں ملے۔