• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میڈیا ایکشن کمیٹی نے مجوزہ ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کو مسترد کر دیا

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان میڈیا ایکشن کمیٹی نے بلوچستان حکومت کی جانب سے مجوزہ ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کو نافذ کرنے سے قبل سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے،بلوچستان میڈیا ایکشن کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ پریس کلب میں کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ ذوالفقار کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بلوچستان ایڈیٹر ز کونسل کے صدر انور ساجدی، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے سینئر نائب صدر فرید اللہ خان، جنرل سیکرٹری شاہ حسین ترین،کوئٹہ پریس کلب کے سینئر نائب صدر محمد افضل مغل اور جنرل سیکرٹری ایوب ترین، ممبران ایڈیٹرز کونسل رضاء الرحمن، خلیل احمد، سید خلیل الرحمن اور محمد انور ناصر شریک ہوئے، اجلاس میں بلوچستان حکومت کی مجوزہ ڈیجیٹل میڈیاپالیسی کے مختلف پہلوؤں کا بغور جائزہ لیتے ہوئےکہا گیا کہ شنید میں آیا ہے کہ حکومت ڈیجیٹل میڈیا پالیسی میں اخبارات کے اشتہارت کے کوٹے پر 80 فیصد کٹ لگانا چاہتی ہے اس پالیسی سے اخباری صنعت کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا ، اجلاس میں سرکاری اشتہارات کی غیر منصفانہ تقسیم پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ سرکاری اخبارت کے اشتہارات کا ایک بڑا حصہ ڈمی اخبارات کی نذر ہوجاتا ہے جبکہ یہ بھی حقیقت ہے کہ محکمہ تعلقات عامہ کے بعض آفیسران ایسے ڈمی اخبارات کی پشت پناہی کرہے ہیں،اجلاس میں بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کو نافذ کرنے سے قبل ا سٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت یقینی بنائی جائے ساتھ ہی سرکاری اشتہارات کی منصفانہ تقسیم کو بھی یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھائی جائے گی پہلے مرحلے میں حکومتی نمائندوں، صوبائی وزراء اور بلوچستان اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کیساتھ ملاقاتیں کر کے ان کو صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کیساتھ ملاقات کرکے ان کے سامنے اپنے مطالبات رکھے جائیں گے۔ اجلاس میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹس اور کوئٹہ پریس کلب کی جانب سے ایڈیٹرزکونسل کے سامنے صحافیوں اور میڈیا ورکز کے مسائل کا معاملہ اٹھا یا گیا۔
کوئٹہ سے مزید