• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بینک کا قبل از ٹیکس منافع 6.3 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر

کراچی ( پ،ر)سندھ بینک کے شیئر ہولڈرز نے 30مارچ 2026کو منعقدہ سالانہ جنرل میٹنگ میں 31دسمبر 2025کو ختم ہونے والے سال کے آڈٹ شدہ مالیاتی گوشواروں کی منظوری دے دی۔ بینک نے 6.37ارب روپے کا ریکارڈ قبل از ٹیکس منافع رپورٹ کیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں دو گنا سے بھی زیادہ (یعنی 155 فیصد اضافہ) ہے۔ یہ نمایاں کارکردگی مضبوط مارجن اور ڈپازٹس و ایڈوانسز میں زبردست اضافے کے باعث ممکن ہوئی، جو 2025 کے اختتام پر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔آپریٹنگ منافع میں بھی کئی گنا اضافہ ہوا، جس کی وجہ مارک اپ آمدن اور نان مارک اپ آمدن میں نمایاں بہتری رہی۔سال 2025 کے دوران نیٹ مارک اپ آمدن میں 40 فیصد اضافہ ہوا، حالانکہ پالیسی ریٹ میں کمی کی گئی تھی۔

ملک بھر سے سے مزید