اسلام آباد ( رانا غلام قادر )وزارت مذہبی امور نے ڈی جی حج جدہ کیلئے سمری منظوری کیلئے وزیر اعظم کو بھیج دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سمری سیکرٹری سیاحت پنجاب اور پا کستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے گریڈ بیس کے افسر محمد علی ۔ چیف فنا نس افسر وزارت مذہبی امور اور پاکستان آڈٹ اینڈ اکا ئونٹس سروس کے گریڈ بیس کے افسر ذو الفقار خان اور جوائنٹ سیکرٹری اقتصادی امور اور سیکر ٹریٹ گروپ کے گریڈ بیس کے افسر ساجد اسدی شامل ہیں۔پینل کا انتخاب وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی سر بارہی میں سلیکشن بورڈ نے کیا تھا۔ اس سے قبل امیدوراوں سے تحر یری امتحان بھی لیا گیا تھا۔