ٹوکیو(عرفان صدیقی، نمائندہ جنگ)وفاقی حکومت نے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور گورنر سندھ نہال ہاشمی کے ذریعے سندھ کے نوجوانوں، طلبہ اور بے روزگار گریجویٹس کے لیے انقلابی سہولتوں کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد آئندہ چند روز میں کراچی پہنچ کر اہم منصوبوں کا اعلان کریں گے، جبکہ سندھ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر فہد شفیق رابطہ کاری اور نگرانی میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس سندھ کو نوجوانوں کی تعلیم، ہنر مندی اور روزگار کا مؤثر مرکز بنایا جا رہا ہے، جہاں آئی ٹی کورسز، سرکاری جامعات کے مستند سرٹیفکیٹس، لیپ ٹاپ اسکیم، انٹرن شپ، فری لانسنگ اور ملازمت کی تربیت جیسے پروگرام شروع کیے جائیں گے۔