کراچی( ثاقب صغیر )نو تعینات ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت زونل ہیڈز کے ساتھ اجلاس ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ ڈی جی پاسپورٹس نے عوامی سہولت کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت دی۔ حکام کو سروسز مزید بہتر بنانے، کیش لیس نظام (QR، JazzCash، EasyPaisa) کے فروغ اور تمام آپریشنز کی مؤثر مانیٹرنگ کے لیے سی سی ٹی وی نگرانی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے پاسپورٹ کی ڈلیوری کو تیز اور مؤثر بنا کر شہریوں کو ان کی دہلیز پر سہولت فراہم کرنے کی ہدایت جاری کیں۔