• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر پگارا کا نعرہ متحد سندھ، مضبوط پاکستان ترقی و استحکام کی بنیاد ہے، سردار عبدالرحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ پیر صاحب پاگارا کا نعرہ “متحد سندھ، مضبوط پاکستان” ملک کی ترقی اور استحکام کی اصل بنیاد ہے۔ایران ،امریکا جنگ بندی خوش آئند،فارم 47والوں نے کراچی کو تباہ کردیا، کراچی میں تاریخی جلسہ ہوگا۔ ہماری سیاست عوام کو جوڑنے، مسائل حل کرنے اور پاکستان کو مضبوط بنانے کی سیاست ہے، یہی وجہ ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر سے لوگ تیزی سے فنکشنل لیگ میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، فارم 47 والے حکمرانوں نے کراچی کو تباہ کردیا عوام کے پاس پینے کے لئے صاف پانی ہے اور نہ ہی دیگر بنیادی سہولیات ہیں۔ فنکشنل لیگ بہت جلد جعلی حکومت سے عوام کو چھٹکارا دلائے گی۔ ایران امریکہ کی جنگ بندی خوش آئند ہے ٹرمپ دنیا کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے پاک فوج کی کمانڈ کی بہترین حکمت عملی نے خطے کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔۔ سردار عبدالرحیم نے اعلان کیا کہ پیر صاحب پاگارا بہت جلد کراچی میں ایک تاریخی جلسے سے خطاب کریں گے جو شہر کی سیاست کا رخ بدل دے گا۔

ملک بھر سے سے مزید