اسلام آباد(کامرس رپورٹر )پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نےحکومت سے کہا ہے کہ رواں کرشنگ سیزن 26-2025کی سرپلس چینی کو فوری برآمد کر کے زرِمبادلہ کے ملکی ذخائر میں اضافہ کیا جائے۔ ترجمان نے کہا کہ 15نومبر، 2025کو گزشتہ سیزن کا کیری فاروڈ سٹاک 271،704 میٹرک ٹن موجود تھا جس میں 117،541میٹرک ٹن مقامی اور 154،163 میٹرک ٹن درآمدی چینی ہے۔