• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور افغانستان باہمی تنازعے کا جامع حل تلاش کرنے پر متفق، چین

بیجنگ( نیوز ڈیسک) پاکستان اور افغانستان باہمی تنازعے کا جامع حل تلاش کرنے پر متفق ہوگئے،تفصیلات کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان نے اُرمچی میں امن بات چیت کے دوران اتفاق کیا کہ وہ گذشتہ اکتوبر میں دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعے اور دیگر مسائل کا جامع حل تلاش کریں گے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ دونوں ممالک نے ان ملاقاتوں میں اتفاق کیا کہ وہ ایسی کارروائیاں نہیں کریں گے جو صورت حال کو مزید بڑھاوا دیں یا پیچیدہ بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چین دونوں ممالک کے ساتھ رابطے جاری رکھے گا اور بات چیت کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔منگل کو کابل میں طالبان انتظامیہ نے بتایا تھا کہ دونوں ملکوں نے چین میں ہونے والی بات چیت میں تنازعے کے حل کے لیے مؤثر پیش رفت کی ہے۔

اہم خبریں سے مزید