حیدرآباد(بیورپورٹ)آئی جی سندھ نے کراچی کے تاجر کے مبینہ اغوا کے مقدمہ میں معطل اے سیکشن تھانے کے گذشتہ دنوں انتقال کرجانے والےاے ایس آئی اور کانسٹیبل سمیت 3 اہلکاروں کو بحال کردیا ہے۔اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ سی پی او آفیس تنویر احمد طاہر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 16 جنوری 2026 کو آئی جی سند کے احکامات پر معطل کئے گئے اے سیکشن تھانے کے اے ایس آئی مرزا راشد بیگ،کانسٹیبل محمد شاہد علی اور کانسٹیبل وقار خلیل کو معطل کرکے سی پی او آفیس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔اس دوران ان کے خلاف تاجر کے اغوا کے معاملے کی انکوائری جاری تھی۔معطلی کے دوران تنخواہ کی بندش، معاشی پریشانی کے باعث ذہنی دباو کا شکار اے سیکشن تھانے کا کانسٹیبل محمد شاہد اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث گذشتہ ماہ انتقال کرگیا تھا۔جبکہ اے سیکشن تھانے کامعطل اے ایس آئی مرزا راشد بیگ بھی شدید ذہنی پریشانی اور تنخواہ کی بندش کے باعث گذشتہ دنوں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا تھا۔