• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، ایران جنگ بندی معاہدے کی شرائط پر وضاحت طلب کرینگے، امارات

کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یو اے ای، امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے دو ہفتوں کے جنگ بندی معاہدے کی شرائط پر وضاحت طلب کرے گا۔ اس اقدام کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ تہران خطے پر حملوں کی روک تھام اور آبنائے ہرمز کو "غیر مشروط طور پر دوبارہ کھولنے" کے حوالے سے اپنی مکمل وابستگی کا ثبوت دے۔ایکس پر ایک پوسٹ میں ترجمان نے کہا کہ ایرانی خطرات سے نمٹنے کا عمل جامع اور مکمل ہونا چاہیے، جس میں تہران کی جوہری اور فوجی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ خطے میں اس کی پراکسیز کا خاتمہ بھی شامل ہو۔
اہم خبریں سے مزید