کراچی (نیوز ڈیسک) ہرمز میں ایران اور چین کی پیش قدمی، ڈالر کی بالادستی کو خطرہ، آبنائے ہرمز سے یوآن کو فروغ،ایران چین ادائیگیوں کا آغاز، عالمی تیل تجارت میں ڈالر کے غلبے کو بڑا چیلنج، خلیجی ممالک کی شمولیت کےبغیر بڑی تبدیلی مشکل،ماہرین کا کہنا ہے یوآن استعمال بڑھتا رہا تو ڈالر کی عالمی بالادستی کمزور ہو سکتی ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران اور چین نے آبنائے ہرمز میں تجارتی گزرگاہ کے استعمال کو چینی یوآن میں منتقل کر کے امریکہ کے ڈالر کی عالمی بالادستی کو چیلنج کرنا شروع کر دیا ہے، جہاں اطلاعات کے مطابق بعض جہازوں نے ایران کو گزرنے کی فیس یوآن میں ادا کی۔