کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے امریکا اور ایران کے مابین جنگ بندی کے معاہدے اور اسلام آباد میں ہونے والے متوقع مذاکرات کو عالمی امن کیلئے پاکستان کا تحفہ قرار دیتے ہوئے حکومتِ پاکستان اور مقتدر حلقوں کو اس تاریخی کامیابی پر زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئےکہا کہ امن کے سب سے بڑے ضامن پاکستان نے ایک بار پھر اپنی تزویراتی اہمیت اور سفارتی مہارت کا لوہا منوا لیا ہے دو عالمی قوتوں کو میز پر لانا اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان خطے میں محض ایک تماشائی نہیں ۔