آپ کے مسائل اور ان کا حل
سوال: میں شوّال میں عمرہ کرنے آیا ہوں، کیا مجھ پر حج فرض ہوگیا ہے؟ جب کہ مجھے ویزا قانون کی وجہ سے شوّال میں ہی پاکستان واپس آنا ہوگا؟
جواب: اگر کوئی ایسا شخص جس پر حج فرض نہ ہو اور اس نے حج بھی نہ کیا ہو، وہ شوّال کے مہینے میں عمرہ کرلے، اور اس کے پاس حج کے ایّام تک وہاں قیام کے مصارف و اسباب مہیا ہوں اور حکومت کی طرف سے اسے حج تک رکنے کی اجازت بھی ہو تو اس پر حج فرض ہو جاتا ہے، اگر حج کے ایّام تک قیام کے مصارف واسباب مہیا نہ ہوں، یا قیام کے مصارف واسباب تو ہوں، لیکن حکومت کی طرف سے حج کے ایّام تک قیام کرنے کی اجازت نہ ہو، جیسا کہ موجودہ زمانے میں ہوتا ہے، تو اُس پر حج فرض نہیں ہوگا، اور جو شخص اپنا فرض حج پہلے کرچکا ہے، اس پر شوّال میں عمرہ کرنے سے بہر صورت حج فرض نہیں ہوگا۔ (شامی۔ ج:2، ص: 460،ط: سعید)
اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔
iqra@banuri.edu.pk