• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی شہر میں گاڑی چلانے والا ڈرائیور مسافر نہیں ہوگا؟

آپ کے مسائل اور ان کا حل

سوال: میرا تعلق پنجاب سے ہے اور میں کراچی میں گاڑی چلاتا ہوں، کم از کم سفر 50 کلومیٹر کے درمیان میں ہوتا ہے تو اس صورت میں کیا میں پوری نماز پڑھوں یا قصر پڑھوں؟

جواب: اگر آپ کی عارضی رہائش کراچی میں ہے، رہائش کا گھر یا کمرہ اور ساز وسامان یہاں موجود ہے اور آپ کراچی میں کم از کم ایک مرتبہ پندرہ دن یا اس سے زیادہ قیام کرچکے ہیں تو کراچی آپ کا ”وطنِ اقامت “ ہے، اب جب تک آپ کراچی سے عارضی رہائش ختم کرکے، اپنے سازوسامان سمیت وہاں سے منتقل ہوکر وطن ِ اقامت کو ختم نہ کردیں، آپ یہاں مقیم ہوں گے۔

اگر کراچی میں آپ کی عارضی رہائش نہیں ہے، لیکن آپ پندرہ دن یا اس سے زیادہ قیام کی نیت سے کراچی میں ہیں تو بھی آپ یہاں مسافر نہیں ہیں، بلکہ مقیم شمار ہوں گے۔ بہرحال شہر کے اندر گاڑی چلانے کی صورت میں خواہ کتنا سفر ہو، آپ مکمل نماز پڑھیں گے، قصر نہیں کریں گے۔ (البحر الرائق، باب صلاۃ المسافر، ج:4/ 112 ،ط: سعید)

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

iqra@banuri.edu.pk

اقراء سے مزید