• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جس چارپائی پر کتّا بیٹھے اس پر چادر رکھنے سے کیا چادر ناپاک ہوگی؟

آپ کے مسائل اور ان کا حل

سوال : اگر کسی چارپائی پر کتّا بیٹھتا ہو، اس چارپائی پر چادر وغیرہ رکھ دیں اور اس میں بال گھس جائے تو کیا چادر وغیرہ پاک رہے گی؟ اگر اسے دھو لیا جائے تو بال کچھ نکل جائیں اور کچھ رہ جائیں تو وہ چادر پاک رہے گی؟

جواب: کتّے کا لعاب، پسینا، گوشت اور پیشاب و فضلہ ناپاک ہے، کتّا بذاتِ خود نجس العین نہیں ہے، لہٰذا اگر اس کے جسم پر کوئی ظاہری نجاست نہ لگی ہو تو اس کا جسم اور بال ناپاک نہیں ہیں۔

اس لیے مسئولہ صورت میں جس چادر پر کتّے کے کچھ بال لگ گئے تھے، پھر اسے دھو بھی لیا گیا ہے، اور اس کے بعد کچھ بال اس پر رہ گئے ہیں، یہ چادر ناپاک نہیں ہے۔ (الدّر المختار مع رد المحتار(1/ 208)

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

iqra@banuri.edu.pk

اقراء سے مزید