کراچی ( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) پرو ہاکی لیگ کے تیسرے مرحلے میں پاکستانی ہاکی ٹیم کی شر کت پر مالی بحران کے اثر انداز ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔ حکومت اور پی ایچ ایف کے درمیان طے ہوتھاکہ 35 کروڑ اخراجات میں دس کروڑ روپے کا انتظام فیڈریشن کرے گی، تاہم پی ایچ ایف کے سابق صدر اور سکریٹری نے کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ پی ایس بی اب ایونٹ کیلئے مکمل اخراجات برداشت کرنے پر ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔ ذرائع کے مطابق پچھلے دو مراحل کےاخراجات پی ایس بی نے برداشت کئے ، حکومت کی جانب سے کوئی فنڈنگ نہیں کی گئی ۔ پی ایس بی اورپی ایچ ایف کے عبوری صدر محی الدین وانی نے حکومت سے قومی ٹیم کی شرکت کو یقینی بنانے کی درخواست کی ہے ۔