کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں برازیل ویمنز ٹیم کی فاسٹ بولر لارا کارڈوسو نے افریقی ملک لیتھوسو کے خلاف میچ میں چار رنز کے عوض نو وکٹ لے کر ورلڈ ریکارڈ بنادیا۔ اس سے قبل مینز کرکٹ میں بھوٹان کے سونم یشی نے 2025 میں 8 وکٹوں کا ریکارڈ قائم کیا تھا ۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ 7 وکٹوں کا ریکارڈ انڈونیشیا کی روحمالیا کے پاس تھا۔ میچ میں برازیل نے 202رنز بنائے تھے ،حریف ٹیم صرف13رنز پر ڈھیر ہوگئی۔