• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے پاکستان کی ثالثی کوششوں کو نقصان پہنچایا، مقررین

کراچی( اسٹاف رپورٹر) آئی ایس او،ایم ڈبلیو ایم اور تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے تحت نمائش چورنگی پر احتجاجی جلسہ کیا گیا اور سیز فائر کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی گئی،تفصیلات کے مطابق شرکا سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ صدی کے مکار ترین شخص ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کے الفاظ کا پاس نہیں رکھا اور 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں لبنان سے متعلق سفید جھوٹ بول ڈالا، ٹرمپ نے نہ صرف پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو نقصان پہنچایا بلکہ ایران کیساتھ تجارت کرنے والے ممالک پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی بھی دی ، مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا جبکہ دوسری جانب اسرائیل نے روایتی دہشتگردانہ انداز اپناتے ہوئے لبنان پر وحشیانی بمباری شروع کردی، مقررین نے کہا کہ یا تو خطے کے تمام محاذوں پر جنگ بندی ہوگی یا ہر جگہ اسرائیل اور امریکا کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، جلسے میں علمائے کرام ،معززین شہر، بچوں، خواتین اور جوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، مرکزی خطاب مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم مولانا حسن ظفر نقوی نے کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید